طلبا کو مرغا بنانا، چٹکی اور دانت سے کاٹنا جسمانی تشدد میں شامل

طلبا کو مرغا بنانا، چٹکی اور دانت سے کاٹنا جسمانی تشدد میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکولوں میں طلبا کے بال کھینچنا، چٹکی کاٹنا اور دانت سے کاٹنا بھی  جسمانی تشدد میں شامل ہوگا، چھڑی کے ساتھ، بیلٹ، شوز یا چھانٹے سے مارنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلبا پر تشدد کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق طلبا کو مرغا بنانا اور دیگر سزاؤں کو بھی جسمانی سزا میں شامل کیا گیا ہے،اس بار بچوں کو مرچیں کھلانا بھی جسمانی تشدد میں شامل کیا گیا، مذکورہ قسم کی سزائیں دینے والے اساتذہ اور سکول سربراہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer