لاہور:اینرولمنٹ میں مسلسل کمی، 209 ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری 

لاہور:اینرولمنٹ میں مسلسل کمی، 209 ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور کے ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کی اینرولمنٹ میں مسلسل کمی،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 209 ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیو سماج روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمن آباد میں ایک ہزار سے زائد بچے سکول چھوڑ گئے ہیں ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیڈی میکلیگن اور گورنمنٹ ہائی سکول گھوڑے شاہ سے بھی ایک،ایک ہزا بچے سکول چھوڑ گئے۔

ایک ماہ کےدوران زیادہ تر سکولوں میں بچوں کی تعداد پانچ ،پانچ سے زائد کم ہوئی ہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 15 مئی تک اینرولمنٹ کے اہداف پورے کرنے کا حکم دے دیا۔

داخلوں کے اہداف پورا نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔