ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران، امریکا اور اسرائیل کے حملے ؛ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کو محفوظ بنانے کیلیے الرٹ جاری

 ایران، امریکا اور اسرائیل کے حملے ؛ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کو محفوظ بنانے کیلیے الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایران، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کو محفوظ بنانے کیلیے الرٹ جاری کردیا گیا۔

 خلیجی خطے کی صورت حال کے پیش نظر وزارتِ توانائی نے اوگرا کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اوگرا کو ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے وافر ذخائر یقینی بنانے، خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت توانائی نے سپلائی میں کسی بھی ممکنہ تعطل سے بچنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ فوری عملدرآمد رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

 اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آئل کی جانب سے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جبکہ اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے بتایا کہ ملک میں مناسب سٹاک موجود ہے۔