ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات متنازعہ ہوگئے۔پروفیشنل گروپ کے بابر مرتضی 6ہزار234ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے جبکہ انڈیپنڈنٹ گروپ نے نتائج کو تسلیم نہیں کیا بلکہ جنرل ہاوس اجلاس کرکے راجہ عامر خان کو صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب کرلیا ۔
الیکشن بورڈ کے نتائج کے مطابق پروفیشنل گروپ کے بابر مرتضی 6ہزار234ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے ۔ انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار راجہ عامر خان 3ہزار781ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
قاسم اعجاز سمرا 5ہزار429ووٹ لیکر سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے ۔ سہیل قیصر تارڑ 4ہزار160ووٹ لیکر نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے ۔ ملک علی رضا کھوکھر 2068ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بارمنتخب ہوئے ۔
احسن بھون گروپ نے کہا الیکشن میں ووٹ چوری کئے گئے ، نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ۔
لاہور ہائیکورٹ بار کا ہاؤس اجلاس ہوا۔ وکیل رہنماء احسن بھون نے صدارت کی ۔ وکیل رہنماء احسن بھون نے کہا جنرل ہاؤس اجلاس میں راجہ عامر خان کو صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب کرلیا گیا ،پروفیشنل گروپ اور الیکشن بورڈ نے پولنگ میں دھاندلی کی گئی ۔امیدوار نائب صدر ہائیکورٹ بار حسیب بن یوسف نے الیکشن بورڈ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ۔ فنانس سیکرٹری قرةالعین ورک نے الیکشن بورڈ کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ ہائیکورٹ بار کے الیکشن بورڈ کے فوکل پرسن حام بن یوسف کا بھی الیکشن بورڈ کے نتائج پر سوال اٹھا دیئے۔
فوکل پرسن نے کہا لاہور ہائیکورٹ بار کے پولنگ اور نتائج میں بے ضابطگی کی گئی۔

ا