ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ؛ اوگرا نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال واضح کردی

تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ؛ اوگرا نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال واضح کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اوگرا کی جانب سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال واضح کی گئی ہے۔

 اوگرا ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں۔  پاکستان میں 20 سے 21 روز کے پیٹرول و ڈیزل ذخائر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پاکستان زیادہ تر پیٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے۔ پاکستان قطر سے ماہانہ 8 ایل این جی کارگوز بھی درآمد کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل نے حملہ کردیا ہے جس کے بعد ایران کی جانب سے بھی جوابی حملے کیے گئے ہیں۔خطے میں جنگ کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔