ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات کے نتائج متنازعہ ہوگئے؛ہنگامہ آرائی کےدوران نتائج کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات کے نتائج متنازعہ ہوگئے؛ہنگامہ آرائی کےدوران نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات کے نتائج متنازعہ ہوگئے۔الیکشن بورڈ نے  شدید ہنگامہ آرائی کے دوران نتائج کا اعلان کردیا۔
پروفیشنل گروپ کے حمایت یافتہ بابر مرتضیٰ خان کامیاب قرار دیے گئے ۔ انڈیپنڈنٹ گروپ  نے الیکشن بورڈ کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں بدنظمی کے باعث پولنگ 4بجے روک دی گئی تھی۔ انڈیپینڈینٹ گروپ نے کہا الیکشن بورڈ کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ۔پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار بابر مرتضی کو وکلاء کاندھوں پر اٹھاکر لے گئے۔
نائب صدر ، سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری کے کامیاب امیدواروں کااعلان نہیں کیاگیا۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار نتائج کا باضابطہ اعلان نہ ہونے پر پریشان  ہیں ۔ 
وکلاء برادری کی احسن بھون کے حق میں شدید نعرے بازی جاری ہے ۔