ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:خاتون کو ہراساں کرنیوالاشاپ منیجر گرفتار

لاہور:خاتون کو ہراساں کرنیوالاشاپ منیجر گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں نجی جوتوں کی دکان پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شاپ منیجر گرفتار کرلیا گیا۔

 خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

  خاتون کے مطابق منیجر  نے نامناسب انداز میں پکڑا اور  پہلے بھی نازیبا پیغامات بھیجتا رہا۔

  سیف سٹی کی خاتون افسر نے ویڈیو کال پر متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

 ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

  خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری 15 پر کال کریں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer