ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت 3 مارچ کو مقرر کر دی گئی ہے۔ عدالت نے اینٹی ریپ کرائسز سیل کی تشکیل سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں فاروق حیدر اور علی ضیاء باجوہ بھی شامل ہیں۔
وفاقی حکومت جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد مرزا پیش ہوں گے۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔
تین رکنی بینچ زیادتی کیس کے ملزم واجد علی سمیت دیگر ملزمان کی درخواستوں پر بھی سماعت کرے گا۔