ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جسے گرانے کے لیے اسرائیلی ایئرفورس اپنی کارروائی کر رہی ہے اور میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق شمالی اسرائیل اور حیفہ میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ایران سے لاحق خطرات ختم کرنے کے لیے یہ آپریشن شروع کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری طاقت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ آپریشن ایرانی عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔