ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی صدر ملک نوید احمد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

پی ٹی آئی صدر ملک نوید احمد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مہمند سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے صدر و ناظمِ اعلیٰ ملک نوید احمد مہمند ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

 نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے حملے کے وقت وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے، ان کے پرسنل سیکرٹری گاڑی میں موجود تھے جو محفوظ رہے۔

 حملہ اچانک ہونے کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کے فوری بعد مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حملے کو منصوبہ بندی کے تحت کیے جانے کا عندیہ ملا ہے، تاہم حتمی رائے مکمل تفتیش کے بعد دی جائے گی، علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا، اور مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔

 پی ٹی آئی قیادت نے خیبر پختونخوا حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے،پارٹی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے واقعات سے کارکنوں اور قیادت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

 پولیس کے مطابق تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں اور جلد ہی اہم پیش رفت متوقع ہے، حکام نے کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔