ملک اشرف: ڈی آئی جی سکیورٹی ملک اویس احمد لاہور ہائی کورٹ پہنچے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایس پی محمد خان بھٹی، ڈی ایس پی طاہر بشیر اور ڈی ایس پی میاں ابصار احمد بھی ڈیوٹی چیک کرنے کے لیے موجود تھے۔
حکام نے ہائی کورٹ کے اطراف مکمل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا۔