ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھویں بورڈ امتحان کیلئے پیکٹاءکو تاحال گرانٹ نہ مل سکی

آٹھویں بورڈ امتحان کیلئے پیکٹاءکو تاحال گرانٹ نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: آٹھویں کے بورڈ امتحان کیلئے پیکٹاءکو تاحال گرانٹ نہ مل سکی جبکہ  پیکٹا کی جانب سے پبلشرز کی ادائیگیاں روک لی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیکٹا نے بورڈ امتحان کیلئے حکومت سے 90 ملین فنڈز کی ڈیمانڈ کی تھی،مذکورہ فنڈز آٹھویں جماعت کے امتحانات پر خرچ ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلشرز کی 60 فیصد سے زائد ادائیگیاں روکی گئی ہیں تاہم انہیں ابھی تک صرف 40فیصد تک ادائیگیاں کی گئیں ہیں۔

پیکٹا کے تحت آٹھویں بورڈ کا امتحان 9 مارچ سے لیا جانا ہے جس کے باعث اب پبلشرز کو بقایاجات بورڈ امتحان کے بعد ادا کئے جائیں گے۔