وقاص احمد:توقیر نعیم نے رکشہ یونین کے عہدیداران سے ملاقات کی جس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے ممکنہ خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے ٹرانسپورٹ کمیونٹی کو دہشت گردی کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ محتاط رہیں اور بطور ذمہ دار شہری اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک سامان، سرگرمی یا مشتبہ شخص کی فوری اطلاع پولیس کو دی جائے تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
اجلاس میں رکشہ یونین کے عہدیداران نے سکیورٹی اقدامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے وہ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔