ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

موسم کے حوالے سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خٰبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ با لائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، تا ہم دیر، چترال ،سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑ سکتی ہے، جبکہ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سردرہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔