ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

 لاہور میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق لاہور شہر میں چاند نظر نہیں آیا، شہر میں چھ بجکر بتیس منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا تھا ۔ 

دیگر اضلاع سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں موصول ہوئی،  محکمہ موسمیات اور سپارکو اپنی پیش گوئی پہلے ہی کرچکے ہیں۔ چاند کے حوالے سے حتمی  اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی   کرے  گی ۔ 

رمضان المبارک  کے چاند پر سپارکو  کا کہناہے کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب افتاب کےوقت عمر12گھنٹے ہوگی،چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے آج نظر آنا مشکل ہے۔چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ7 ڈگری ہے، چاند انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا، پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سےشروع ہونے کا امکان ہے۔

 ترجمان سپارکو  کے مطابق سعودی عرب میں 28 فروری کو  آج چاند نظر آسکتا ہے۔

شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے،عیدالفطر 31 مارچ کوہوسکتی ہے۔رمضان کے چاند کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔