ویب ڈیسک : اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔
اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 15 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے 57 پیسے کی کمی کر دی گئی ۔
قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی۔