ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ ڈالر سستا ہو گیا۔

   100 انڈیکس میں 329 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 114 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 گزشتہ روز 100 انڈیکس میں معمولی کمی دیکھی گئی، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 12 پیسوں تک سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر279 روپے60 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر دس پیسے مہنگا ہوا تھا۔