ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 17 آسامیاں خالی, جوڈیشل کمیشن کا لاہور ہائیکورٹ میں ججز تعیناتیوں سےمتعلق اجلاس آج ہوگا.
لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 8 سیشن ججز کے ناموں پرغور کیا جائے گا,چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سہہ پہر 2بجے ہوگا.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان کو ایڈیشنل جج بنانے سے متعلق غور ہوگا,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ کو لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پر غور ہوگا.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کو لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے, ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کے نام پرغور ہوگا.
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ ، سیشن جج مسز شاہدہ سعید کے نام پر اور رجسٹرار ہائیکورٹ سیشن جج عبہرگل خان کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا۔