بابر کوہِ نور سے بھی بڑا ہیرا ہے،شاداب خان

بابر کوہِ نور سے بھی بڑا ہیرا ہے،شاداب خان
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بابراعظم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی میں انٹرویو کے دوران شاداب نے اظہارِ خیال کیا کہ ’پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹر پر تنقید کرنا ناانصافی ہے،میرے خیال میں ہم ایسے ہیرے کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں'۔

شاداب نے کہا 'پاکستان کو بابر کی صورت میں ایک شاندار ہیرا ملا ہے، وہ ( بابر) کوہِ نور سے بھی زیادہ بڑا اور قیمتی ہیرا ہے'۔نائب کپتان کا کہنا تھا کہ 'بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کررہے اور اس پر دباؤ ڈال رہے ہیں، آخر کار وہ انسان ہے، ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے جس طرح دنیا اس کا احترام کرتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے حیرت ہوتی ہے جب لوگ اس پر بطور کپتان یا لیڈر شک کرتے ہیں، لوگوں کو اس کی عزت کرنی چاہیے جیسے ہم ٹیم میں عزت کرتے ہیں'۔