ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
کیپشن: Honda motorcycle
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عوامی سواری زمین پر قیمتیں آسمان سے اوپر چلی گیئں، ہنڈا کمپنی نے موٹربایئکس کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے سے 9 ہزار 4 سو روپے تک کا ریکارڈ اضافہ کردیا۔

ہنڈا 70 سی سی بایئکس کی قیمت  3ہزار  روپے بڑھ کر 97،900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح نوجوانوں کا ہنڈا 125 سی سی کی قیمت 3400 روپے اضافے سے 1 لاکھ 55 ہزار 900 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح 125 سی سی سپیشل کے نرخ 3500 بڑھ کر 1 لاکھ 85ہزار 500 روپے مقرر جبکہ ہنڈا 150 سی سی کی قیمت 9400 بڑھکر 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے مقرر کردی گئی کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔عوامی سواری کی قیمتیں آسمان پر پہنچیں تو لاہوریوں کا پارہ بھی آسمان پر پہنچ گیا، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم بایئکس بنانے والی کمپنیوں کو لگام ڈالیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر