صارفین کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

Electricity rates increases
کیپشن: Electricity
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی، بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے کے اضافے سے صارفین  پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک حکام پرنہیں ہوگا۔

نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا،اس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا ۔اگرسولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کوئلے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔اگر ایندھن کی قیمتیں نہ بڑھتی تو بجلی قیمت میں کمی ہوتی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر