عابد چوہدری: ٹریفک کنٹرول نہ کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن سمیت 3 وارڈنز کو معطل کر دیا گیا۔
سی ٹی او سید حماد عابد نے رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سینئر وارڈن جاوید کو معطل کیا۔چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ رانگ پارکنگ کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک جام تھی، ٹریفک وارڈن ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں ناکام رہا، ٹریفک وارڈن نواز اور فیصل کو غلط بیانی کرنے پر معطل کیا گیا۔ سی ٹی او نے تینوں وارڈنز کو معطل کر کے مناواں پولیس لائنز بھجوا دیا۔