لاہور میں 24 گھنٹوں میں 271 ٹریفک حادثات، 297 افراد زخمی

لاہور میں 24 گھنٹوں میں 271 ٹریفک حادثات، 297 افراد زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 271 ٹریفک حادثات کے دوران 297 افراد زخمی ہو گئے ۔

 ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 271 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 297 افراد زخمی ہوئے ۔ 100 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 197 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔

Ansa Awais

Content Writer