پرائس کنٹرول کارروائیوں کی رپورٹ جاری

پرائس کنٹرول کارروائیوں کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول رپورٹ جاری کردی، 30 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 04 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں 1422 انسپکشنز کی گئیں۔جس میں پرائس کنٹرول کی 201 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، چار لاکھ 46 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئےگئے، جبکہ 30 ایف آئی آر کا اندراج کرواکے30 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کہتےہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانا ہوگا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer