اداکارہ صنم جنگ کی بہن کی شادی پر دولہے کا ڈانس، ویڈیو وائرل

اداکارہ صنم جنگ کی بہن کی شادی پر دولہے کا ڈانس، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور شوز کی میزبان اداکارہ صنم جنگ کی بہن کی شادی کی متعدد تصاویر اور دلہے کے ڈانس کی ویڈیو کو صارفین نے پسند کیا اور نئے جوڑے کو دعائیں اور ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان صنم جنگ کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں , ڈراموں میں خود اعتمادی اور منفرد اداکاری نے ان کو مشہور کیا جس کی وجہ سے اداکارہ صنم جنگ کا شمار آج ان کامیاب شوبز ستاروں میں ہوتا جوشوبز  کی دنیا میں منفزد مقام رکھتے ہیں، اداکارہ کے گھر ان دنوں خوشیوں کا سماں بندھا ہوا کیونکہ ان کی بہن پیا گھر سدھار گئیں۔

اداکارہ نے شادی کی پرمسرت تقریب کی متعدد تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیں،ایک تصویر کے کیپشن اور پوسٹ کی گئیں ویڈیوز میں اپنی بہن آمنہ اور بہنوئی فہد کوشادی کی مبارکباد ی، شیئر کی گئی ان تصاویر اورویڈیوز میں دلہن آمنہ جنگ نے آف وائٹ اور گولڈن ایمبرائیڈری سے مزین عروسی لباس زیب تن کیاہوا جبکہ دلہا فہد نے آف وائٹ شیروانی کے ہمراہ ٹی پنک رنگ کے کلے کا انتخاب کیا۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Sanam Jung (@sjxur_)

شادی کی ان ویڈیوز میں ایک ایسی بھی سامنے آئی جس میں دلہے کو ڈانس کرتے دیکھاجاسکتا ہےاس  رقص میں صنم جنگ کے شوہر قسام جعفری بھی ہمراہ ہیں،سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے ان کو مبارک باد دی۔تاہم کمنٹس کرنے والوں کی جانب سے ملے جلے خیالات کا اظہار کیاجارہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sanam Jung (@sjxur_)

واضح رہے کہ آمنہ جنگ کے شوہر فہد سلطان وکیل ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔دنوں کی منگنی 2019 میں طے پائی جبکہ نکاح سال2020 کے پہلے ماہ میں ہوا تھا۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Sanam Jung (@sjxur_)

View this post on Instagram

A post shared by Sanam Jung (@sjxur_)

M .SAJID .KHAN

Content Writer