کپڑے خراب کرنے پر ٹیلر ماسٹر25 مارچ کو طلب

کپڑے خراب کرنے پر ٹیلر ماسٹر25 مارچ کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہین عتیق) صارف عدالت کے جج قمراعجازنے کپڑے ٹھیک نہ سینے پر وسن پورہ کے ٹیلرماسٹر کو25 مارچ کو جواب کیلئے طلب کرلیا۔

 صارف عدالت میں مصری شاہ کے سلمان اختر نے وسن پورہ کے ٹیلر ماسٹر کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے بوسکی کا سوٹ ٹیلرماسٹرعبدالغفارکو سینے کیلئے دیا جو خراب کردیا گیا۔

رابطے پر ناروا سلو کیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ایک لاکھ روپے ہرجانہ دلوایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer