بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد منظور

بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد منظور
کیپشن: City42 - Pakistan India Tensions, Airstrike,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ بار نے پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور بھارتی جارحیت کیخلاف قرار داد منظور کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار کا ہنگامی اجلاس بار کے سینئر نائب صدر کی سربراہی میں ہوا۔ وکلاء رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء قومی سالمیت کے معاملے پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج کی جانب سے بھارت کے دو جہاز گرانے پر پوری قوم کو فخر ہے۔

 سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاک فوج نے ثابت کردیا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اپنےدفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان، سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسلم زار سمیت دیگر وکلاء نے کہاکہ پاکستانی فوج نے جس طرح بھارت کو پیغام دیا ہے قابل تحسین ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں سے رشتہ ختم نہیں ہو سکتا۔

Sughra Afzal

Content Writer