ایف بی آر نے انکم ظاہرنہ کرنےوالے کے میڈیکل کالجز کا ریکارڈ مرتب کرلیا

ایف بی آر نے انکم ظاہرنہ کرنےوالے کے میڈیکل کالجز کا ریکارڈ مرتب کرلیا
کیپشن: ravenue
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آرنےکروڑوں روپےآمدن کےباوجود انکم ظاہرنہ کرنےوالےلاہور کے میڈیکل کالجز کا ریکارڈ مرتب کرلیا،علامہ اقبال میڈیکل کالج ،ایویسینا میڈیکل کالج اورشالامار میڈیکل کالج گزشتہ دو سالوں کےدوران آمدن ظاہر نہ کرنےوالے کالجز میں شامل ہیں۔

ایف بی آرکی رپورٹ کےمطابق ایویسینا میڈیکل کالج عبدالوحید ٹرسٹ نےسال دوہزار سولہ اور دوہزار سترہ کے دوران کوئی آمدن ظاہر نہیں کی ۔اسی طرح علامہ اقبال میڈیکل کالج نے بھی سال دوہزار سولہ اور دوہزار سترہ کے دوران نہ تو کوئی آمدن ظاہر کی اور نہ ہی ٹیکس ادائیگی کی ۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج نے دو سالوں کے دوران اپنے انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے ۔شالامار میڈیکل کالج،عبادت ایجوکیشنل ٹرسٹ،سہارا فارلائف ٹرسٹ نے بھی کروڑوں روپے آمدن کے باوجود دوسالوں کے دوران کوئی انکم ظاہر نہیں کی ۔اسی طرح جیل روڈ پر واقع یونیورسٹی آف فیصل آباد نے بھی کوئی آمدن ظاہر نہیں کی جبکہ محکمے کے نوٹسز کے بعد گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں تاہم کوئی ٹیکس ادائیگی نہیں کی گئی ۔