ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاردک پانڈیا کیساتھ فین کی بدتمیزی،ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

ہاردک پانڈیا کیساتھ فین کی بدتمیزی،ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت  کے شہر ممبئی میں ایک کرکٹ فین نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ بدتمیزی کر ڈالی ،کہہ ڈالا’’بھاڑ میں جا‘‘،تاہم فین کا چہرہ کیمرے میں نظر نہیں آیا، ہاردک کے ساتھ اس واقعے کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت  کی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے اسٹائل اور انداز کا دیوانہ تو ہر کوئی ہے۔ زبردست فین فالوئنگ کی وجہ سے جہاں بھی ہاردک جاتے ہیں، انہیں دیکھنے کے لیے بھیڑ جمع ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ حال ہی میں ممبئی میں ہوا۔ ہاردک ممبئی کے کسی ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے تھے۔ اس دوران کچھ فینس ان کے ساتھ سیلفی لینے لگے، لیکن ہاردک جلدی میں تھے، اس لیے کچھ لوگوں کے ساتھ تصاویر کلک کروانے کے بعد وہ اپنی کار میں بیٹھنے لگے۔ اسی دوران ایک فین نے ہاردک کے ساتھ بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلفی نہ ملنے پر مایوس فین نے ہاردک سے کہا کہ “بھاڑ میں جا”، اگرچہ اس فین کا چہرہ کیمرے میں نظر نہیں آیا، لیکن جس طرح اس فین نے ہاردک کے ساتھ بدتمیزی کی وہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔ ہاردک کے ساتھ اس واقعے کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی شہر ممبئی میں ہاردک کے ساتھ جو بدتمیزی ہوئی، اس پر بھارتی کرکٹر نے صبر کا مظاہرہ کیا۔ بدتمیزی کرنے والے فین کو نظرانداز کرتے ہوئے ہاردک اپنی کار میں بیٹھ گئے اور کوئی ردعمل نہیں دیا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب فین نے ہاردک کے ساتھ بدسلوکی کی ہو۔ گجرات ٹائٹس سے ممبئی انڈینز میں ان کی واپسی کے دوران بھی فینس نے ہاردک کے ساتھ تمام حدیں پار کر دی تھیں۔ اسٹیڈیم میں ہوٹنگ کے ساتھ ساتھ آف فیلڈ بھی ان کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا تھا، لیکن ہاردک نے ہمیشہ صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد ہاردک پانڈیا اب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے ساتھ ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان ہو چکا ہے اور ہاردک اسکواڈ میں اہم آل راؤنڈر ہیں۔