ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن پاسپورٹ درخواستگزاروں کیلئے بڑی سہولت متعارف

آن لائن پاسپورٹ درخواستگزاروں کیلئے بڑی سہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آن لائن پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے ایک نیا اور جدید نظام نافذ کر دیا گیا ہے جس سے درخواست گزاروں کو درپیش مشکلات کم ہو جائیں گی۔

نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس ویری فکیشن کا مؤثر نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت آن لائن پاسپورٹ درخواست جمع کرانے والے شہری اب گھر بیٹھے اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق کروا سکیں گے۔ نئے نظام میں فنگر پرنٹس کی تصدیق نادرا کے ڈیٹا سے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔

اس اقدام کے بعد فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی، جس سے آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں تیزی اور شفافیت آئے گی۔ حکام کے مطابق یہ نظام شہریوں کو بہتر، آسان اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

نئے فنگر پرنٹس ویری فکیشن سسٹم سے وقت، اخراجات اور انسانی رابطے میں نمایاں کمی آئے گی۔ نادرا اور محکمہ پاسپورٹس کے اشتراک سے شہری خدمات کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔