ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن اور پی اے ریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈولفن اور پی اے ریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈولفن اور پی اے ریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان گرفتار کیے گئے اور ان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

 ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 14 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا۔دورانِ پٹرولنگ 59 اشتہاری اور 459 عادی مجرمان سمیت 35 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے 7 پستول، 3 رائفلیں اور درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کی گئیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 14 بوتلیں شراب، چرس، آئس اور ہیروئین برآمد ہوئی۔ اس دوران 113 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں اور 643 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

اسی دوران 56 ون ویلنگ، 5 پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 67 سے زائد افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا۔