ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل: تھانے میں ملزم کی سالگرہ ، ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی

برازیل: تھانے میں ملزم کی سالگرہ ، ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں برازیل کی سول پولیس اور ملٹری پولیس کے اہلکار پولیس اسٹیشن میں ایک نوجوان ملزم کی سالگرہ مناتے ہوئے نظر آئے، ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کئے جارہے ہیں۔ 

 رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ برازیل کی ریاست ریو گرانڈے دو نورتی (Rio Grande do Norte) کے ایک پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسران تالیاں بجاتے ہوئے ’’ہیپی برتھ ڈے‘‘ گا رہے ہیں، جبکہ ملزم ایک کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔

فوٹیج میں ملزم کے سامنے کیک اور کوکا کولا بھی رکھی ہوئی نظر آرہی ہے، اس نوجوان کی شناخت پاؤلو روڈریگز (Paulo Rodriguez) کے نام سے ہوئی، ملزم نے کولڈڈرنک پینے کے بعد پولیس اہلکاروں میں بھی کیک تقسیم کیا۔ 

  ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مخلوط ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

کچھ افراد نے پولیس کے اس رویے کو انسانیت اور نرم دلی کی مثال قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ ایک ملزم کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں اس طرح کی تقریب مناسب ہے یا نہیں۔

تاحال پولیس حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باقاعدہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم ویڈیو نے برازیل سمیت دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے۔