ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے ایم 2 (لاہور تا کوٹ مومن)، ایم 3 (فیض پور تا درخانہ)، ایم 4 (پنڈی بھٹیاں تا ملتان)، ایم 5 (ملتان تا ظاہر پیر) اور ایم 11 (سیالکوٹ موٹروے) بند ہیں۔
قومی شاہراہ پر لاہور، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال میں جبکہ چیچہ وطنی، اقبال نگر، میاں چنوں، خانیوال، ملتان اور بہاولپور میں حدِ نگاہ صفر ہو گئی ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App