ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا نام مزید 12 مقدمات میں شامل کرلیا گیا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ9 مئی پر راولپنڈی ضلع میں 12 مقدمات درج ہیں۔پی ٹی آئی رہنما جی ایچ کیو، آرمی میوزیم حملہ، حساس ادارے کے دفتر پر حملہ اور میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمات میں بھی نامزد ہیں جب کہ ان کی تمام 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ شاہ محمود سے تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دی جائے۔
اس کے علاوہ پراسیکیوٹر نے تمام 12 مقدمات میں شاہ محمود کے 2 جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی بھی استدعا کی ہے۔