اداکارہ کومل میرشوٹنگ کےدوران سچ میں تھپڑ پڑنے پر رو پڑیں

اداکارہ کومل میرشوٹنگ کےدوران سچ میں تھپڑ پڑنے پر رو پڑیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ کومل میرنےحال ہی میں ایک انٹرویودیاجس میں اداکارہ نے اپنی اداکاری کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بات کی اور بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایسے کام بھی کرنے پڑے جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

اداکارہ کی جانب سے ایک سین سے متعلق بتایا گیا کہ سین میں مجھے میری چچی نے تھپڑ مارنا تھا، وہ سچ میں تھپڑ مارا گیا، تو میں  رو پڑی اور اپنی والدہ سے فون کرکے کہا مجھے اداکاری نہیں کرنی لیکن وہ ایک مختلف تجربہ تھا جو میں نے کیا۔
کومل  میر نے ایک اور ڈرامے کی شوٹنگ کےبارےمیں بتایاکہ ایک سین میں انہیں گندے برتنوں سے جھوٹا کھانا کھانا تھا جو ان کیلئے بہت مشکل تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے دوپہر کے بچے ہوئے گندے برتن منگوائے اور کہا کہ اس میں سے کھانا کھاؤ، میں نے تھوڑی چیٹنگ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ڈائریکٹر نے منع کردیا اور کہا کہ صحیح سے کھاؤ۔