ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب پرویزالہی ملازمین پر مہربان

وزیراعلی پنجاب پرویزالہی ملازمین پر مہربان
کیپشن: pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اپنے اور ایوان وزیر اعلی میں تعینات سیکورٹی اسٹاف کو 3 ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کے لیے 3 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو3 ماہ کی بونس تنخواہ ملے گی۔اہلکاروں کیلئے 3 کروڑ 25 لاکھ کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ منظورکی گئی۔ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات سٹاف کوبھی 3ماہ کی اعزازی تنخواہ ملے گی۔چیف سکیورٹی آفیسرسمیت اہلکاروں ودیگر سٹاف کی تعداد 334 ہے۔
ایوان وزیر اعلی نے محکمہ داخلہ سےسمری منگوا کر خصوصی گرانٹ منظور کی کی گئی۔اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ سٹاف کی تنخواہوں میں 50 فیصداضافہ کرچکےہیں،