میسی کا دھونی کی بیٹی کو اپنی ارجنٹائن کی جرسی کا تحفہ

 میسی کا دھونی کی بیٹی کو اپنی ارجنٹائن کی جرسی کا تحفہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں فرانس کو شکست دے کر ورلڈکپ جیتنے کا خواب پورا کرلیا۔

میسی میدان میں تو کھیل کو انجوائے کرتےہی ہیں وہیں وہ فیلڈ سے باہر اپنے مداحوں کی خواہشات کا بھی خیال رکھتے ہیں اور انہیں پورا بھی کردیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر پراگیان اوجھا نے بتایا تھا کہ میسی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو اپنی ارجنٹائن کی جرسی سائن کرکے بھجوائی تھی۔

تاہم یہ سلسلہ رکا نہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق اب میسی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی بیٹی زیوا کے لیے اپنی ارجنٹائن کی جرسی تحفہ بھیجی ہے۔دھونی کی بیٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی گئیں جس میں زیوا کو میسی کی جانب سےبھیجی گئی ان کے سائن والی جرسی پہنے دیکھا گیا ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایم ایس دھونی سوشل میڈیا سے دور ہی رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی جانب سے میسی کی طرف سے زیوا کے لیے بھیجی گئی جرسی کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔