آئی جی پنجاب نے9افسران کےتقرروتبادلے کر دیے

Rao Sardar Ali
کیپشن: IG Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی نے 9افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
  تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے9افسروں کےتقرروتبادلےکرتے ہوئےعقیلہ نیازنقوی ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن تعینات کر دیا،مظفراکرم ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائنزلاہورتعینات،محمدنعیم ورک ایس ڈی پی مناواں لاہور،امتیازالرحمٰن ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ  جبکہ ڈی ایس پی مغلپورہ عادل رشیدکی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کےسپرد کر دی گئیں۔

طارق ظفرڈی ایس پی پریزنرسکارٹ لاہور،رانازاہدحسین کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کےسپرد جبکہ زیارت علی خان کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کےسپرد  کر دی گئیں۔ناصرنواز کوایس ڈی پی او سانگلہ ہل تعینات کیا گیا۔