کلرک پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئے

کلرک پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) تین کلرکس بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئے، پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن میں پنجاب اسمبلی کے کلرک محمد ارشد علی، عامر لطیف اور کلرک محمد عظیم کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دے دی گئیں۔

پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن میں پنجاب اسمبلی کے کلرک محمد ارشد علی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی۔ ڈاکٹر محمد ارشد علی نے میٹرک پاس کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بطور فراش پہلے سکیل میں اپنی ملازمت کا آغاز کیا اور دوران سروس ایف اے، بی اے، ایم اے، ایم فل (پولیٹیکل سائنس) اور اب پاکستان سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر محمد ارشد علی پنجاب اسمبلی کے موجودہ سٹاف میں واحد کلرک ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ ڈاکٹر محمد ارشد علی نے اپنا تحقیقی مقالہ '' صوبائی اسمبلی پنجاب (نان گریجوایٹ اور گریجوایٹ اسمبلیوں کا فروغ تعلیم سے متعلق قانون سازی کا تقابلی اور تنقیدی جائزہ کے موضوع پر تحقیق کی۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس کے کلرک عامر لطیف اور اقامتی آفیسر کے دفتر کے کلرک محمد عظیم کو بھی پی ایچ ڈی ڈگریوں سے نوازا گیا۔