ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کا یونین کونسلز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

محکمہ بلدیات کا یونین کونسلز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) محکمہ بلدیات نے سرکاری ریکارڈ اور یونین کونسلز کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے دو سو چہتر یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ٹیبز فراہم کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن ہال محکمہ بلدیات نے یونین کونسلز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، سیکریٹری یونین کونسل برتھ، ڈیتھ، شادی اور طلاق سرٹیفکیٹس کی تصاویر کا ریکارڈ کمپیوٹر کیساتھ ساتھ ٹیبز میں بھی رکھنے کا پابند ہوگا۔ سات یونین کونسلز پر لوکل گورنمنٹ کے ایک اہلکار کو یونین کونسلز کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، کمپیوٹرز کی موجودگی میں محکمہ بلدیات نے ٹیبز پر مزید لاکھوں روپے خرچ کر دیئے۔

بلدیاتی نمائندوں کے مطابق نادرا کا نمائندہ پہلے ہی ہفتہ وار سرکاری ڈیٹا حاصل کرنے کا پابند ہے، نادرا کیساتھ ساتھ محکمہ بلدیات کے پاس بھی سرکاری کارروائی کا مکمل ریکارڈ مرتب ہوسکے گا، تاہم ٹیبز کی فراہمی سے ماسوائے اخراجات بڑھانے کے اور کچھ حاصل نہیں ہوگا۔