ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے ہوشیار باش!! بجلی بلوں کے نام پر لوٹنے والا گروہ سرگرم

لاہوریئے ہوشیار باش!! بجلی بلوں کے نام پر لوٹنے والا گروہ سرگرم
کیپشن: City42 - Lahore, Electricity
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد ندیم سپرا) شہری ہوشیار باش!! لاہور میں بجلی بلوں کے نام پر لوٹ مار کرنے والا گروہ پھر متحرک ہوگیا۔

نو سر باز گروہ کی جانب سے جوہر ٹاﺅن سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں جعلی نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ نوٹس میں صارفین کو میٹر خراب ہونے کی دھمکی لگائی گئی ہے، خراب میٹر کی دھمکی لگا کر زیادہ بل بھیجنے پر بلیک میل کیا جارہا ہے۔

پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گروہ کو پکڑنے میں ناکام ہیں، لیسکو کی جانب سے چند ماہ قبل سمن آباد میں نوٹسز بھیجنے پر گروہ کیخلاف مقدمہ بھی درج ہوا تھا تاہم اس کے باوجود گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

Sughra Afzal

Content Writer