تھیٹر ڈراموں میں ضابطہ اخلاق کا فقدان،ہوم ڈیپارٹمنٹ کی آنکھ کھل گئی

تھیٹر ڈراموں میں ضابطہ اخلاق کا فقدان،ہوم ڈیپارٹمنٹ کی آنکھ کھل گئی
کیپشن: STAGE DRAMA SOP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آصف جعفری: اسٹیج ڈرامے ضابطہ اخلاق سے خالی،ڈرامے منظور کئے گئے سکرپٹ پرنہ چلانے کی روایت برقرار، فحش جملوں کا استعمال معمول، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ لکھ دیا،  قانونی کارروائی کی جائے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا ہے کہ تھیٹر ڈراموں کیلئےبنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈرامے منظور کیے گئے سکرپٹ کے علاوہ چلائے جارہے ہیں اور رات کو ایک بجے کے بعد بھی ڈرامے چل رہے ہیں ۔ ڈراموں میں فحش جملوں کا استعمال بھی عام ہے ۔ سٹیج ایکٹریس ڈریس کوڈ کی بھی پابندی نہیں کررہی ہی۔ اسکے علاوہ شائقین کی جانب سے نوٹ نچھاور کرنا بھی ڈراموں میں دیکھا گیا ہے۔مراسلے میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے ۔