پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر لاہور میں 45 جائیدادیں سیل

پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر لاہور میں 45 جائیدادیں سیل
کیپشن: City42- Properties Sealed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ): محکمہ ایکسائز نےپراپرٹی ٹیکس  نادہندگان کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن میں  پینتالیس جائیدادوں کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ریجن بی کے زون سات کے ای ٹی او اخلاق رشید کی زیر نگرانی انسپکٹرز سلیم اور جعفر نے ٹیم کے ہمراہ فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی  کرتے ہوئے45جائیدادیں سربمہر کر دیں۔

 ای ٹی او اخلاق رشید کا کہنا ہے کہ پراپرٹی مالکان کے ذمے تیس لاکھ سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔ حتمی نوٹس جاری کرنے کے باوجود مالکان نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہیں کرایا۔ جس کی وجہ سے جائیدادیں سیل کی گئیں ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں