لاہور کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی

لاہور کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی
کیپشن: city42 - Gas Loadsheding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا ): سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں آڑے آنیوالی پائپ لائن کو منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا، جس کی وجہ سے پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس، واپڈا ہاؤس اور مال روڈ سے ملحقہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جی پی او چوک میں چھ انچ قطر کی پائپ لائن کی منتقلی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس بند کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اٹھائیس دسمبر کی صبح دس بجے سے لیکر انتیس دسمبر کی صبح دس بجے تک گیس بند رہے گی، لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، نسبت روڈ، پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس، ڈیوس روڈ، حبیب اللہ روڈ، کوئنز روڈ،لارنس روڈ اور مال روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں گیس بند کی گئی ہے۔

 سوئی ناردرن حکام کے مطابق پائپ لائن کی منتقلی کے بعد گیس کی فراہمی بحال کر دی جائیگی۔