سٹی 42: کوٹ لکھپت پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ہوئی ۔ گھریلو سامان شفٹ کرنے کے بہانے زیورات چرانے والا 3رکنی گروہ گرفتار ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں رضیہ بی بی اس کے بیٹے سفیان اور فیضان شامل ہیں ۔ ملزمان نے زینب کا سامان شفٹ کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے زیورات چرائے۔
گرفتار ملزموں سے چوری شدہ زیورات برآمد کر لئے گئے،
گرفتار ملزمان تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیے گئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App