ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکولز ایجوکیشن کیلئے 37 ارب روپے کا بجٹ جاری

محکمہ سکولز ایجوکیشن کیلئے 37 ارب روپے کا بجٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر)محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو 37 ارب روپے کا بجٹ جاری کردیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے یہ بجٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو جاری کیا گیا ہے،یہ بجٹ اساتذہ کی تنخواہوںاور سکولوں کے آپریشنل اخراجات کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

 دوسری طرف محکمہ سکول ایجوکیشن 6 ارب ستاسی کروڑ روپے کی لاگت سے سکول میل پروگرام شروع کرے گا،اس پروگرام کے تحت دس لاکھ اٹھائیس ہزار طلباء کو تین روز دودھ اور ایک روز دودھ کے ساتھ بسکٹ ملیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7294 سکولوں میں میل پروگرام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی،سکول میل پروگرام آئندہ ماہ ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔
رواں مالی سال پنجاب کے 13 اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کیا جائے گا،دوہزار تیئس چوبیس میں 3 اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کیا گیا تھاجبکہ دوہزار چوبیس اور پچیس میں 13 اضلاع میں سکول میل پروگرام رکھا گیا تھا۔رواں مالی سال بھی 13 اضلاع میں دودھ اور بسکٹ فراہم کئے جائیں گے،مذکورہ اضلاع میں بہاولنگر،بھکر،چنیوٹ،ڈیرہ غازی خان،کوٹ اددو،لیہ،لودھراں،میانوالی،مظفرگڑھ،رحیم یار خان،راجن پور،تونسہ اور وہاڑی شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer