(ویب ڈیسک) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہےکہ آتشزدگی کے واقعات سے بچائوکیلئے ہسپتالوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگائیں گے۔
کراچی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ جناح اور قومی ادارہ امراض قلب میں ملازمین کو بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے، ایس آئی یو ٹی کو مزید بڑھایا گیا ہے اور چلڈرن وارڈ بنایا گیا ہے،این آئی سی وی ڈی میں او پی ڈی بلاک نیا بنایا ہے اور ٹراما سینٹر میں ویسکولر سرجری کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ ٹراما سینٹر میں ہائبرڈ آپریشن تھیٹر بھی بنایا گیا ہے۔
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ نیپا چورنگی انفیکشیئس ڈیزیز ہسپتال میں بہتری لائی جارہی ہے، ایمبولنس ایمرجنسی سروسز مزید بہتر بنانے جارہے ہیں، تشخیصی لیبارٹریزکی سہولت بھی بڑھانے جارہے ہیں جبکہ سول ہسپتال کا ماسٹر پلان بن گیا ہے، میڈکل بلاک اس سال تعمیر ہونا شروع ہوگیا ہے۔
صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ریڈیالوجی کا سسٹم آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں، این آئی سی وی ڈی کے پیڈیاٹرک یونٹ جلد فعال کرنے والے ہیں۔وزیر صحت سندھ نے کہاکہ پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات پر افسوس ہے، پرانے ہسپتالوں کا سروے کررہے ہیں، پرانے ہسپتالوں میں بجلی کی لائنیں اور بریکر تبدیل کررہے ہیں، آگ بجھانے کے آلات ہسپتالوں میں نصب ہیں جبکہ ہسپتالوں میں فائر ڈرلز ہوں گی اورہسپتالوں میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی لگائی جائے گی جس سے آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App