سٹی 42:وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا,جبکہ قائد ایوان کے عہدے کے لیے امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی صبح ساڑھے 10 بجے تک جمع کرا سکیں گے۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے بیرسٹر سید افتخار گیلانی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مختار احمد امیدوار ہیں, جوٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے تھے۔
وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے امیدوار کو 27 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوگی۔ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 32 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے 16 ارکان اسمبلی میں موجود ہیں۔
افتخار گیلانی کی نامزدگی پر پارٹی میں شدید اختلافات پائے جارہے ہیں،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اسمبلی اجلاس میں شرکت سے انکارکردیاہے۔
دوسری طرف شاہ غلام قادر بھی انتخاب سے دستبردارہوگئے ہیں۔