سٹی 42 : ویٹ لفٹنگ کے میدان سے بڑی خبر آئی ہے کہ ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا پاکستان میں انعقاد ہوگا ۔
ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشنز کا پانچ رکنی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کی عالمی تنظیم کی سربراہ ڈینس آفرمین کی قیادت میں وفد 9 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔ وفد چار روز تک اسلام آباد میں قیام کرے گا، جہاں وینیوز اور انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفد پاکستان ماسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران سمیت حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرے گا ۔ پانچ رکنی وفد میں ایشین ویٹ لفٹنگ کے صدر محمد کبیری اور انٹرنیشنل افیئرز کی سربراہ مریم سبزالی بھی شامل ہیں۔ ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کا میلہ اگلے سال 6 سے 11 فروری تک اسلام آباد میں سجے گا ۔
پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان نے کہا ہے کہ میدگا ایونٹ میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کے انٹرنیشنل افئیرز کی سربراہ مریم سبزالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ اگلے سال فروری میں پاکستان میں سجے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اسلام آباد دو میگا ایونٹ کی میزبانی کریگا۔
مریم سبزالی نے کہا کہ میگا اہونٹ میں ماسٹرز ایشین اور ورلڈ ماسٹرَ گرینڈ پرکس کی چیمپئن شپ شامل ہیں، ویٹ لفٹنگ کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر کے ویٹ لفٹرز شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ویٹ لفٹرز کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا اچھا موقع ہے، ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں سے پاکستان میں کھیل کو فروغ ملے گا۔