سٹی 42 : ملتان اور عارف والا میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر بستیوں کو فوری خالی کروانے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔
ملتان شہر اور گردونواح میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہیڈ محمد والا کی قریبی بستیوں کو فوری خالی کروانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق بستی فرید آباد ، کوٹلہ سادات ،بستی پپلی سمیت دیگر زیر آب آسکتی ہیں۔ تمام تر حفاظتی سامان ہیڈ محمد والا کے قریب پہنچا دیا گیا ہے۔
جاری کردہ احکامات کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ مال مویشی اور سامان کہاں لے کر جائیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریاۓ ستلج میں ہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے دریاۓ ستلج کے قریب آباد مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ عارف والا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب میں درجنوں آبادیاں دیہات اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرآب ہیں، چند گھنٹوں تک دو لاکھ سے زائد کیوسک کا سیلابی ریلہ داخل ہوگا ۔
ریسکیو کی جانب سے سیلابی پانی میں گھرے متاثرین کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔